لاہور میں کیمرے کی مدد سے ٹریفک چالان متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور میں کیمرے کی مدد سے ٹریفک چالان متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور میں کیمرے کی مدد سے ٹریفک چالان متعارف کرانے کا فیصلہ

  

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں کیمرے کی مدد سے ٹریفک چالان متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سابق آئی جی رانا مقبول احمد نے کہا ہے کہ لاہور کی شاہراہوں پر کیمرے کے زریعے چالان کیے جانے کے پائلٹ منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گنجائش سے زیادہ ٹریفک ہے جبکہ 2050تک 15کروڑ گاڑیاں لاہور کی شاہراہوں پر دوڑتی دکھائی دیںگی۔ مقبول احمد نے کابینہ کمیٹی برائے ٹریفک ریفامرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین سے آگاہی اور عوام کی تربیت کی اشدضرورت ہے اور ٹریفک پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اجلاس میں آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا، سینئر ممبر ایس ایم یوسلمان صوفی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکرٹری قانون، چیئرمین پی آئی ٹی بی ، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس اور سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ نے شرکت کی۔

مزید :

لاہور -