شارجہ ٹیسٹ، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری

شارجہ ٹیسٹ، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری
 شارجہ ٹیسٹ، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک کیوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے34رنزبنالیے ہیں ۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 351رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی جبکہ کیوی ٹیم کی طرف سے آف سپنر باﺅلر مارک کریگ نے 97رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان کے محمد حفیظ 197رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ باﺅنسر لگنے سے زخمی ہونیوالے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت کی وجہ سے ایک دن کے تعطل کے بعد نیوزی ینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرے روز کا کھیل جمعہ کو پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 281رنز سے شروع کیا ۔

کرکٹ کا دمکتا ستارہ غروب ، باﺅنسر لگنے سے زخمی آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوزچل بسے

قومی کرکٹ ٹیم کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑا جب مجموعی طورپر چار رنز کے اضافے کے بعد کپتان مصباح الحق 38رنز بنا کر ساﺅتھی کا شکار ہوگئے ۔کپتان کے بعد پروفیسر کے نام سے مشہور محمدحفیظ بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور دوسری سینچری مکمل کرنے سے قبل ہی 197رنز بناکر سودھی کا شکار ہوگئے ۔ قومی ٹیم کو چھٹا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑاجب اسد شفیق 11رنز بنا کر مجموعی طورپر 313رنز پر کریگ کا شکار بن گئے ۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں خاموشی اختیار کرنے کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر گراﺅنڈ میں داخل ہوئیں ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

پاکستان کے سرفرازاحمد 15رنز بنا کر کریگ کا نشانہ بن گئے، محمد طلحہ بغیر کوئی رنز بنائے 336، راحت علی 346اور یاسر شاہ 25رنز بنا کر مجموعی طورپر 351رنز پر مارک کریگ کا نشانہ بن گئے ۔ 

مزید :

کھیل -