پاکستان نے چھپے دہشتگردوں کو مارنے والی رائفل ”عضب“ تیار کرلی

پاکستان نے چھپے دہشتگردوں کو مارنے والی رائفل ”عضب“ تیار کرلی
پاکستان نے چھپے دہشتگردوں کو مارنے والی رائفل ”عضب“ تیار کرلی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خاص ہتھیار ”عضب“ بھی میدان میں آگیا۔پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے چھپے دہشتگردوں کو مارنے والی سنائپر رائفل عضب تیار کرلی، SASSI کے زیراہتمام پی او ایف واہ کے دورے کے دوران میڈیا کو نئی تیار کردہ سنائپر رائفل ”ڈی ایم آر عضب“ اور اس کے ایمونیشن کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل احسن محمود نے بتایا کہ ڈی ایم آر عضب دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ہونیوالی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ءمیں متعارف کرائی جائیگی، ہماری تیار کردہ سنائپر دنیا کے سنائپر رائفلوں سے بہتر ہے، دشمن چاہے ہجوم میں چھپا ہو، غاروں میں ہو یا اس نے عمارتوں کی اوٹ لے رکھی ہو عام لوگوں کو بچا کر صرف دشمن کو مارنے میں عضب کی کارکردگی بہترین ہے۔ پی او ایف نے اس رائفل کو خصوصاً دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اس سے پہلے سنائپر درآمد کرنا تھا مگر ڈی ایم آر عضب سے خودانحصاری حاصل کرلی گئی جو بڑی کامیابی ہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے تیار دوسرے اسلحہ و گولہ بارود پر بھی بریفنگ دی اور بتایا اس وقت پی او ایف کی سالانہ برآمدات تقریباً 20 ملین ڈالر ہیں۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت کرنے والوں کے جنازوں پر پابندی عائد کر دی

مزید :

قومی -