چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، تحریک انصاف کے علاوہ دیگرسیاسی جماعتوں نے تصدق جیلانی پر اتفاق کیا: خورشید شاہ

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، تحریک انصاف کے علاوہ دیگرسیاسی جماعتوں نے تصدق ...
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، تحریک انصاف کے علاوہ دیگرسیاسی جماعتوں نے تصدق جیلانی پر اتفاق کیا: خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بتایاکہ تحریک انصاف کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیاگیاہے اوراِس ضمن میں وہ جمعہ کی شام تک وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتایاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کررہے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف نے رابطہ کیا تھا ، چیف الیکشن کمشنر کا تقررحکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے ،اتفاق رائے کی کوشش میں تاخیر ہوئی لیکن اب وہ کہہ سکتے ہیں کہ یکم دسمبر تک تقرری کا اعلان ہوجائے گا۔

سوالات کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ جو لوگ موجود ہیں ، اُنہی میں سے کسی کو لینا ہوگا، فرشتے لانہیں سکتے ، جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن 30نومبر کو کچھ ہویانہ ہو، یہ دیکھنا حکومت کا کام ہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ حکومت سے ضرور لڑیں لیکن ریاست سے ٹکراﺅ نقصان دہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -