وقار یونس کو سین ایبٹ کا مستقبل ہی خطرے میں دکھائی دینے لگا

وقار یونس کو سین ایبٹ کا مستقبل ہی خطرے میں دکھائی دینے لگا
وقار یونس کو سین ایبٹ کا مستقبل ہی خطرے میں دکھائی دینے لگا

  

شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ ہیڈ کوچ وقار یونس کو آسٹریلیا کے سین ایبٹ کا مستقبل ہی خطرے میں دکھائی دینے لگا جن کے باﺅنسر پر فل ہیوز چل بسے تھے۔تفصیلات کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ اس واقعے نے نوجوان باولر کے اعصاب کو شدید دھچکا پہنچایا ہوگا اور ان کا پھر سے کھیل میں لوٹ پانا بہت مشکل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے بڑا خدشہ یہی ہے کہ اب سین ایبٹ کس طرح بولنگ کیریئر جاری رکھ پائے گا، اسے کونسلنگ کی ضرور ہے جو فوراً شروع ہوجانی چاہیے، ایبٹ کو خود کو مکمل طور پر پُرسکون رکھنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -