شام میں عسکری تربیت لینے والے دو برطانوی بھائیوں کو قید کی سزا

شام میں عسکری تربیت لینے والے دو برطانوی بھائیوں کو قید کی سزا
شام میں عسکری تربیت لینے والے دو برطانوی بھائیوں کو قید کی سزا

  

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں عدالت نے دو بھائیوں کو شام میں عسکری تربیت لینے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی پہلے برطانوی شہری ہیں جن کو شام میں تربیت لینے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، یہ دونوں بھائی ایسٹ لندن کے رہائشی ہیں، 30 سالہ حسن نواز کو ساڑھے چار سال جبکہ 24 سالہ حمزہ نواز کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان دونوں بھائیوں نے 2013ءمیں شام میں شدت پسند کیمپ میں تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں نواز خاندان نے پولیس کو مطلع کیا تھا کہ دونوں بھائی لاپتہ ہیں، برطانوی حکام کے مطابق اس کے 500 شہری شام اور عراق میں داعش کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -