لال حویلی کیساتھ ڈسپنسری پر مبینہ قبضہ ، متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو نوٹس جاری

لال حویلی کیساتھ ڈسپنسری پر مبینہ قبضہ ، متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو ...
لال حویلی کیساتھ ڈسپنسری پر مبینہ قبضہ ، متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو نوٹس جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس جاری کردیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق متروکہ وقف املاک کی عدالت نے شیخ رشید احمد کو بے دخلی کا نوٹس جاری کردیا اور ایک ہفتے میں شیخ رشید کو لال حویلی پر ناجائز قبضہ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ قبضہ ختم نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

شیخ رشید احمد نے نوٹس کے معاملے پر اپنے ردعمل میں بتایاکہ یہ نوٹس عدالت سے نہیں بلکہ محکمے کی طرف سے 26نومبر کو ملاہے ، ایک کرپٹ ایڈمنسٹریٹر اپنی کمپنی کی مشہوری چاہتاہے ، جس پراپرٹی کا ذکر ہے ، وہ آٹھ لوگوں کے نام ہے اوراُن کے پاس موجود پانچ مرلے اُن کے بھائی کے نام ہیں ۔ شیخ رشید کاکہناتھاکہ عدالت کی طرف سے نوٹس ملاتو ضرورحاضرہوں گے ، نوٹس آیاتوجواب بھی دیں گے ۔

یادرہے کہ چند دن قبل مسلم لیگ ن کے رہنماءاور مترکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے الزام عائد کیاتھا کہ شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ موجود ڈسپنسری کی زمین پر قبضہ کررکھاہے اور وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے نادہندہ بھی ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -