عمران خان نے زرعی ٹیکس سے بچنے کے لیے خود کو مقروض ظاہر کیا، 4محلوں کے مالک ہیں :پرویز رشید

عمران خان نے زرعی ٹیکس سے بچنے کے لیے خود کو مقروض ظاہر کیا، 4محلوں کے مالک ...
عمران خان نے زرعی ٹیکس سے بچنے کے لیے خود کو مقروض ظاہر کیا، 4محلوں کے مالک ہیں :پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے لگائے گئے الزامات کو مستر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے رواں سال2014میں47لاکھ 38ہزار 735روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ عمرا ن خان نے 1لاکھ 94ہزار 936روپے ادا کیا اور خود کو ٹیکس سے بچانے کے لیے 5لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا۔پرویز رشید نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ آپ بیرون ملک کیا کرنے جاتے ہیں ،ایسی کیا خدما ت ہیں جو آ پ وہاں جا کر انجام دیتے ہیں ۔پرویز رشیدنے کہا کہ عمران خان کے پاس اتنی اربوں روپے کی اراضی ہے اور پاکستان میں ان کے پاس چار محل بھی ہیں لیکن وہ ٹیکس صرف ایک لاکھ دیتے ہیں، جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے 66لاکھ 74ہزار زرعی ٹیکس ادا کیا ہے اور نواز شریف کی شوگر مل نے 2ارب 44کروڑ 70 لاکھ 70ہزار 543روپے ٹیکس ادا کیا ہے ۔لیکن عمرا ن خان نے ٹیکس سے بچنے کے لیے خود کو زرعی ٹیکس میں 5لاکھ کا مقروض بتایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زمینوں میں کام کرنے والوں نے 26سال سے ان کا منہ نہیں دیکھا ،عمران خان کے پاس 2بلٹ پروف گاڑیاں ،اربوں کی اراضی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ اگر آپ نے اراضی کی تفصیلات نا بتائیں تو آپ کی حب لوطنی پر شک ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -