لاہور ائیرپورٹ پر طیارے سے دہشتگرد گرفتار

لاہور ائیرپورٹ پر طیارے سے دہشتگرد گرفتار
لاہور ائیرپورٹ پر طیارے سے دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حساس ادارے کے اہلکاروں نے بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں مبینہ ملوث دہشت گردوں کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگاکر گروہ کے مرکزی ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز کیو آر 621 کے تمام مسافروں کی بورڈنگ مکمل ہوچکی تھی کہ حساس ادارے کے افسر وہاں پہنچے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذریعے ایک مسافر کو سامان کی ری چیکنگ کے بہانے واپس بلایا جب وہ مسافر سامان سمیت کاﺅنٹر پر پہنچاہی تھی تو حساس ادارے کے افسران کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تو اسے دبوچ لیا گیا، مسافر کی جانب سے مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی اہلکار اس کے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر اس کے ہاتھوں پر الٹی ہتھکڑی لگانے کے بعد سامان سمیت اپنے ہمراہ لے گئے، اس دہشت گرد کے لمبے بال اور داڑھی تھی مگر ملک سے فرار ہونے کیلئے اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے بال اور کلین شیو کررکھی تھی۔

جہاز کو بھی دھکا لگانا پڑگیا

مزید :

لاہور -