رئیس زادوں کی خاتون ٹیچر سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی، ملزم گرفتار

رئیس زادوں کی خاتون ٹیچر سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی، ملزم گرفتار
رئیس زادوں کی خاتون ٹیچر سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ویب ڈیسک) کوٹ سلطان میں رئس زادوں نے خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس بے حیائی کی ویڈیو بھی بنائی ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکول کی 19 سالہ ٹیچر کو سکول سے گھر واپس جاتے ہوئے پانچ روز قبل کار میں ملزموں نے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، مزاحمت پر ملزم سراج جام اور محمد عمر منجوٹھہ وغیرہ نے اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے سراج جام کو گرفتارکرلیا۔ خاتون ٹیچر کے بیان کے مطابق ملزمان نے اسے زبان بند رکھنے اور جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔ خاتون ٹیچر کے مطابق ملزم اسے بلیک میل کرتے ہوئے دوبارہ بلانے کی کوشش کرتے رہے انکار پر ویڈیو منظر عام پر لے آئے۔ پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبنیہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، جس کی رہائی کیلئے پولیس پر دباﺅ ڈالا جارہاہے۔

مزید :

لیّہ -