نواز، مودی مصافحہ اہم ہے، کس نے کرایا یہ اہم نہیں، نیپالی وزیراعظم

نواز، مودی مصافحہ اہم ہے، کس نے کرایا یہ اہم نہیں، نیپالی وزیراعظم
نواز، مودی مصافحہ اہم ہے، کس نے کرایا یہ اہم نہیں، نیپالی وزیراعظم

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نیپال کے وزیراعظم سوشل کوئرالہ نے کہا ہے کہ سرک کانفرنس رکن ممالک کیلئے بہت اہم ہے، وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان مصافحہ اور ملاقات کی کوشش کس نے کی یہ بات اہم نہیں ہے، اہم وہ ہے جو ہوا۔تفصیلات کے مطابق سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیپال کے وزیراعظم سشیل کوئرالہ نے اپنے ساتھی رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ اپنے لفظوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں، سارک کی کامیابیان محدود ہوچکی ہیں اور اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ دریں اثناءبھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے، ہم بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر دونوں وزراءاعظم کے درمیان مصافحہ بامعنی مذاکرات کی طرف لے جائے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ ہمارا زور بامعنی مذاکرات پر ہی ہے۔سید اکبر الدین نے کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -