امریکہ، برطانیہ نے بم ناکارہ بنانے کے آلات پاکستان کو دیدئیے

امریکہ، برطانیہ نے بم ناکارہ بنانے کے آلات پاکستان کو دیدئیے
امریکہ، برطانیہ نے بم ناکارہ بنانے کے آلات پاکستان کو دیدئیے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانیہ اور امریکا نے پاکستان کو بم ڈسپوز کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 12 ریموٹ کنٹرول روبوٹ، بم ڈسپوزل یونیفارمز اور سکینرز حوالے کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گزشتہ دن اسلام آباد پولیس لائن میں ساز و سامان کا جائزہ لیا اور ان کے استعمال کا مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس لائن میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے ساز و سامان کو استعمال کرنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -