29 طالبات باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے حوالے

29 طالبات باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے حوالے
29 طالبات باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے حوالے

  

کراچی (ویب ڈیسک) لیاقت آباد کے ایک گھر اور مدرسے سے تحویل میں لی جانے والی 29 طالبات کو باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 6 بچیوں کو کراچی میں ہی والدین کے سپرد کیا جائے گا۔باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والی مدرسے کی طالبات کو تحویل میں لئے جانے اور حوالگی کے حوالے سے صوبائی وزیر برائے حقوق نسواں روبینہ قائم خانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

مزید :

کراچی -