انسداد ایبولا وائرس کی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب

انسداد ایبولا وائرس کی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب
انسداد ایبولا وائرس کی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب

  

نیویارک (ویب ڈیسک) ایبولا وائرس کے انسداد کے لئے تیار کی گئی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا۔ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ این آئی ایچ کے مطابق ایبولا وائرس کے خاتمے کے لئے تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے پہلے مرحلے میں 20 بالغ اور صحت مند افراد کو مختلف مقداروں میں دیا گیا۔ اس طبی ٹیسٹ کا حصہ بننے والے تمام کے تمام افراد میں ایبولا وائرس کے خلاف کار آمد ثابت ہونے والی ’اینٹی باڈیز‘ بنیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اس طبی ٹیسٹ کے نتائج ’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں شائع ہوئے۔ حکام کے مطابق اگلے مرحلے کے ٹیسٹ متاثرہ ملکوں میں آئندہ برس کئے جائیں گے۔

وہ باتیں جو شادی کے موقع پرکامیاب ازدواجی زندگی کیلئے ضرور کرنی چاہئیں

مزید :

تعلیم و صحت -