سری لنکا کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خریدنے کا عندیہ

سری لنکا کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خریدنے کا عندیہ
سری لنکا کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خریدنے کا عندیہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل کولیتھا اروند اگوناتلکے نے ایان صدر میں صدر ممنون حسین اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، سری لنکا کی فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق ایئرہیڈ کوارٹر اسلام آباد پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ گارڈ آف آنر کے معائنہ کے بعد ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اپنے پرنسپل سٹاف آفیسرز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

امریکہ پھر اپنی بات سے مکر گیا

مزید :

قومی -