امن سے دھرنے میں جانا چاہتے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز، شہباز شریف ہوں گے: شیخ رشید

امن سے دھرنے میں جانا چاہتے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز، شہباز شریف ہوں ...
امن سے دھرنے میں جانا چاہتے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز، شہباز شریف ہوں گے: شیخ رشید
کیپشن:   Sheikh Rashid

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم امن سے دھرنے میں جانا چاہتے ہیں، اگر پنگا لیا گیا توحکومت ذمہ دار ہو گی، مجھے کچھ ہوا تو نواز اور شہباز شریف ذمہ دار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں، 30 نومبر کو سب سے زیادہ ذمہ داری راولپنڈی کی ہے، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے میں جانا چاہتے ہیں، ہم سے پنگا لیا تو پنڈی میں جنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے تک جنگ رہے گی، مجھے نقصان پہنچا تو ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیف الرحمان کس قانون کے تحت چین سے معاہدوں پر دستخط کر رہے تھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -