رشتہ سے انکار پر 8 سالہ بچہ قتل، بہن اغوا ء

رشتہ سے انکار پر 8 سالہ بچہ قتل، بہن اغوا ء
رشتہ سے انکار پر 8 سالہ بچہ قتل، بہن اغوا ء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) چھانگا مانگا کے نواحی علاقہ بد وکی میں رشتہ سے انکار پر مخالفین نے کلہاڑی کے وار کرکے 8 سالہ بچے کو ہلاک کردیا اور اس کی بہن کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق مدعیہ کوثر نے مقدمہ درج کرایا کہ ملزم مکھنا اس کی بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا، گزشتہ روز مکھنا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور رشتہ دینے پر اصرار کرتا رہا، انکار پر ملزم مکھنا نے اس کے 8سالہ بیٹے منظور کو کلہاڑی کے وار کرکے ہلاک کردیا اور اس کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گیا۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

13سالہ بھارتی بچے کا درندہ صفت فعل

مزید :

قصور -