تیس نومبر کا جلسہ، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تحریری معاہدہ منظر عام پر آ گیا

تیس نومبر کا جلسہ، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تحریری معاہدہ منظر عام پر آ ...
تیس نومبر کا جلسہ، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تحریری معاہدہ منظر عام پر آ گیا
کیپشن:   Imran Khan

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان 30 نومبر کے جلسے سے متعلق تحریری معاہدہ منظر عام پر آ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ 30 نومبر کو جلسے کے شرکاءریڈزون میں داخل نہیں ہوں گے اور شاہراہ دستور کو بھی بند نہیں کیا جائے گا۔ شرکاءکیلئے 20 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے اور جلسے میں شراب اور کوئی ممنوعہ چیز لے جانے پر پابندی ہو گی جبکہ جلسے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے تحریک انصاف خود نصب کرے گی ۔ معاہدے میں مزید لکھا گیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے نجی سیکیورٹی گارڈز کا بندوبست کیا جائے گا تاہم جلسے کے باہر کی سیکیورٹی پولیس اور رینجرز کے پاس ہو گی۔ تحریری معاہدے پر اسسٹنٹ کمشنر اور پی ٹی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر کرنل (ر) یونس نے دستخط کر رکھے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -