سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے شہری کو 3 سال قید
دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک شہری کو فیس بک اور ٹوئٹر پر ریاستی اداروں کے متعلق غلط معلومات پھیلانے اور افواہیں اڑانے کے الزام میں تین سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملزم عثمان حسین النجار کے والد کو عدالت نے الاصلاح سوسائٹی کا رکن بننے پر 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اور عثمان اپنے والد کی سزا کے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہا تھا۔عدالت نے مزید کہا کہ ملزم غیر ملکی اداروں کو معلومات بھی فراہم کر رہا تھا،عدالت نے 5 لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔