دعا ہے کہ 30 نومبر کا دن خیریت سے گزرے اور خون خرابہ نہ ہو: سراج الحق
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دعا ہے 30 نومبر کا دن خیریت سے گزرے اور کوئی خون خرابہ نہ ہو، عدم انتشار میں ہی حکومت اور تحریک انصاف کا فائدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوری طرز عمل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کا بیلٹ بکس پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا وعدہ پورانہیں کیا گیا ، حکومت انتخابی اصلاحات سے متعلق وعدے پورے کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ سٹیٹس کو کے خلاف 25 دسمبر کو مزار قائد سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں جس میں روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔