عمرا ن خان نواز شریف کا مینڈیٹ قبول کریں :اسفند یارولی

عمرا ن خان نواز شریف کا مینڈیٹ قبول کریں :اسفند یارولی
عمرا ن خان نواز شریف کا مینڈیٹ قبول کریں :اسفند یارولی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عمرا ن خان نواز شریف کے مینڈیٹ کو قبول کریں ہم کے پی کے میں ان کے مینڈیٹ کوقبل کریں گے۔انہوں نے پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کالا باغ ڈیم کسی صورت منظور نہیں ہے یہ کسی صورت بھی نہیں بنے گا ہم لوگو ںکی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں عمرا ن خان جیسا غیرسیاسی انسا نآج تک نہیں دیکھا ہردوگھنٹے کے بعد عمران خان یو ٹرن لے جاتے ہیں ،کاش کوئی کپتان صاحب کو پاکستان کی تاریخ پڑھا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کھانے کو ترس رہے ہیں لیکن عمرا ن خان کہتے ہیں کہ یہ میر ی ذمہ دار ی نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -