الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے جانے سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

دھاندلی اور ٹرپل ون بریگیڈ سے آنے والوں میں کوئی فرق نہیں، دھرنے کا مقصد احتساب اور سزائیں ہیں: عمران خان

الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے 76 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں 8کروڑ61لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز تھے اور ان کیلئے 17کروڑ 30لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے جبکہ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی وجوہات میں سے ایک وجہ ہر کاپی میں 100 بیلٹ پیپرز کا ہونا تھا۔ہنگامی صوتےحال سے نمٹنے کیلئے بھی اضافی پیپرز چھاپے جاتے ہیں تا ہم اس کا مقصد ہر گز انتخابی دھاندلی نہیں ہوتا۔

عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -