سندھ ہائیکورٹ نے چوہدری نثار سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹسزجاری کر دیے

سندھ ہائیکورٹ نے چوہدری نثار سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹسزجاری کر دیے
سندھ ہائیکورٹ نے چوہدری نثار سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹسزجاری کر دیے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہایکورٹ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراءکے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی ،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اموربلیغ الرحمان ، سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادراکو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو فوری طور پر اجراءروکنے کا حکم دیا تھا جس کو وفاقی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا تا ہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کر دی تھی۔ دوسری جانب عدالتی حکم کے باوجود محکمہ داخلہ اسلحہ لائسنسوں کا اجراءجاری رکھے ہوئے ہے جس پر عندھ ہائیکورٹ نے حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے جبکہ باقی کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -