30 نومبر جلسہ: اپوزیشن کا سیاسی جرگہ پھر متحرک، تحریک انصاف کے نمائندوں سے ملاقات

30 نومبر جلسہ: اپوزیشن کا سیاسی جرگہ پھر متحرک، تحریک انصاف کے نمائندوں سے ...
30 نومبر جلسہ: اپوزیشن کا سیاسی جرگہ پھر متحرک، تحریک انصاف کے نمائندوں سے ملاقات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 30نومبر کو وفاقی دارلحکومت میں جلسے اور دھرنے کے معاملے پر نئے لائحہ عمل کا اعلان کر نے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی مصالحتی جرگہ ایک بار پھر متحریک ہو گیا ہے اورابتدائی طور پر آج رات اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہو گا جس میں سراج الحق سمیت دیگر رہنماءشرکت کریں گے۔ دوسری جانب جرگے کے رکن رحمان ملک نے تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات کر کے ان کا موقف معلوم کر کے جلد مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں عارف علوی، اسد عمر اور جہانگیر ترین شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں جرگہ تحریک انصاف کے موقف کا جائزہ لے گا جو حکومتی نمائندوں تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -