نائجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ، کم ازکم 120افراد جاں بحق

نائجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ، کم ازکم 120افراد جاں بحق
 نائجیریا کی مسجد میں خود کش حملہ، کم ازکم 120افراد جاں بحق

  

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے شہر کانو میں واقع ایک مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 120 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 270 افراد شدید زخمی ہیں۔ خود کش حملے کے وقت لوگ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے میں مصروف تھے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس مسجد میں ہوا جہاں عام طور پر کانو کے مفتی اعظم نمازوں کی امامت کرواتے  تھے جنہوں نے انتہاءپسند گروپ بوکو حرام کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے کا فتویٰ دے رکھا ہے  تاہم وہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دو خود کش دھماکوں کے  بعد مسجد میں فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے مزید اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -