نوجوان کی فائرنگ سے ماں باپ اور دو بھائی جاں بحق

نوجوان کی فائرنگ سے ماں باپ اور دو بھائی جاں بحق
 نوجوان کی فائرنگ سے ماں باپ اور دو بھائی جاں بحق

  

چارسدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق چار سدہ کے علاقے اورنگ آباد میں معمولی گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے ماں باپ اور دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

چارسدہ -