کراچی کے علاقے ملیر ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملیر کے علاقے الفلاح باغ میں واقع گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے الفلاح باغ کے ایک گھر سے دو لاشیں برآمد کی گئیں ۔پولیس نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والے میاں بیوی کی شناخت سید بدر حسین اور رضیہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کو قتل کرنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کر کے ڈیپ فریزر میں رکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی گئی ہے تاہم ان کے قتل میں قریبی رشتہ دار ملوث ہو سکتے ہیں۔