کنونشن میں شرکت کرنا چاہتا ہوں لیکن ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے : بلاول بھٹو زرداری

کنونشن میں شرکت کرنا چاہتا ہوں لیکن ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے : بلاول بھٹو ...
کنونشن میں شرکت کرنا چاہتا ہوں لیکن ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے : بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کنونشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان ان کی رہنمائی کریں کہ اس نازک صورتحال میں وہ کیا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کنونشن میں شرکت کرنے کی شدید خواہش ہے لیکن ڈاکٹرز کے منع کرنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’شیر کا شکاری زرداری‘ اور جئے بھٹو سمیت پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -