فن کے مظاہرے کے دوران خاتون نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، آرٹسٹ کا انکشاف

فن کے مظاہرے کے دوران خاتون نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، آرٹسٹ کا ...
فن کے مظاہرے کے دوران خاتون نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، آرٹسٹ کا انکشاف

  

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک ) ہالی وڈ کے مشہور اداکار جمی کمل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس کی ایک خاموش نمائش کے دوران ایک خاتون مداح نے اس کی عصمت دری کر دی جبکہ خاتون کا بوائے فرینڈ کمرے کے باہر کھڑا اس سے ملاقات کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا۔

جمی نے پانچ دن پر مشتمل یہ نمائش I AM SORRY کے نام سے منعقد کی جس میں وہ مداحوں سے ایک ایک کر کے ملتا رہا تھا۔اس نمائش کے اصولوں کے مطابق وہ سر پر ایک تھیلا چڑھا کر بیٹھا تھا جس پر لکھا تھا " اب میں مشہور نہیں رہا " اور اس کے مداح ایک ایک کر کے کمرے میں اس سے ملنے آتے تھے جبکہ اس دوران وہ خاموش بیٹھتا نہ ہی کوئی حرکت کرتا۔

اس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون مداح اپنے دوست کے ساتھ آئی اور جب اس کا دوست باہر انتظار کر رہا تھا تو وہ اس سے ملنے اندر آئی ۔اس کا کہنا ہے کہ دس منٹ تک مختلف چھیڑ خانیوں کے بعد خاتون نے اسے بے لباس کر کے اس کی عزت لوٹ لی جبکہ وہ اپنی نمائش کے اصولوں سے مجبور ہو کر خاموش اور ساکت رہا۔جمی کا کہنا ہے کہ جب اس کی اپنی گرل فرینڈ اندر آئی تو انہوں نے اس واقعے پر اظہار افسوس بھی مسلسل خاموش رہ کر کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -