WiFiکے ذریعے انفیکشن کے علاج کا حیرت انگیزتجربہ کامیاب

WiFiکے ذریعے انفیکشن کے علاج کا حیرت انگیزتجربہ کامیاب
WiFiکے ذریعے انفیکشن کے علاج کا حیرت انگیزتجربہ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)وائی فائی ٹیکنالوجی کا استعمال لیپ ٹاپ اورسمارٹ فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے تو بہت ہو چکا لیکن اب وقت آن پہنچا ہے کہ اسے بیماریوں کے علاج اور خصوصاً جسم میں دوا پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے۔ امریکہ میں ٹفٹس یونیورسٹی اورالینائے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ وائی فائی سگنل کرکے ذریعے انفیکشن کی دوا جسم کے متاثر ہ حصے کو دی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے میگنیشیم اور ریشم سے بنائے گئے بنائے گئے خصوصی الیکٹراوڈ استعمال کیے گئے تھے ۔ابتدائی تجربات چوہوں پر کیے گئے جن کے جسم کے اندر الیکٹروڈ لگائے گئے ۔وائی فائی سگنل کے ذریعے اس الیکٹروڈ کو آن کر کے متاثر ہ جگہ کر گرم کر کے انفیکشن کو ختم کر دیا گیا ۔اس الیکٹروڈ میں مزاہمت اور کرنٹ موصول کرنے والی کوائل میگنیشیم سے بنا کرا سے ریشم کے خول میں رکھا جاتا ہے ۔مقررہ مدت کے بعد یہ الیکٹروڈ جسم میں تحلیل ہو کر ختم ہو جاتا ہے اور اسے نکلالنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔یہ ایجاد خصو صا ً ان مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو گی جنہیں آپریشن کے بعد جسم کے مخصوص حصے میں دوا پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

صرف 30 سیکنڈ میں فون چارج کریں