بے حس امریکی ماں نوزائیدہ بچہ گرجا گھر کے سامنے تنہا چھوڑ کر تولیا خریدنے مارکیٹ چلی گئی

بے حس امریکی ماں نوزائیدہ بچہ گرجا گھر کے سامنے تنہا چھوڑ کر تولیا خریدنے ...
بے حس امریکی ماں نوزائیدہ بچہ گرجا گھر کے سامنے تنہا چھوڑ کر تولیا خریدنے مارکیٹ چلی گئی

  


نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)بے حس امریکی ماں اپنا نوزائیدہ بچہ گرجا گھر کے سامنے چھوڑ کر اس کے لئے تولیا خریدنے کے لئے مارکیٹ چلی گئی ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7میں شائع خبر کے مطابق سی سی ٹی وی میں دیکھا یا گیا کہ نیو یارک میں ایک خاتون نے اپنے نوزائیدہ بچے کو تن تنہا گرجا گھر کے سامنے چھوڑا اور سپر مارکیٹ کے لئے روانہ ہو گئی ۔

پولیس نے بتایا کہ نوزائیدہ بچے کی حالت سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ اسے پیدا ہوئے زیادہ دیر نہیں ہوئی جبکہ نال بھی اس بچے کے پیٹ کے ساتھ لٹک رہی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون نے نوزائیدہ بچے کے ساتھ چرچ میں داخل ہوئی تاہم جاتے ہوئے وہ خالی ہاتھ تھی ۔ بعد ازاں گرجا گھر کی انتظامیہ نے نوزائیدہ بچے کو چیختے چلاتے دیکھ کر اسے تولیے میں ڈھانپ لیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...