چین میں ایک شادی جس نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کردیا، مہمانوں نے مل کر دلہن کی سہیلی کو نشانہ بنا ڈالا

چین میں ایک شادی جس نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کردیا، مہمانوں نے مل کر دلہن ...
چین میں ایک شادی جس نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کردیا، مہمانوں نے مل کر دلہن کی سہیلی کو نشانہ بنا ڈالا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شادی کی رسومات کے نام پر بیہودگی کوئی نئی بات تو نہیں ہے، البتہ چین میں ایک شادی کے دوران ایک شرمناک رسم ایسی قابو سے باہر ہوئی کہ دلہن کی ایک سہیلی کو ساری دنیا کے سامنے شرمندہ کر گئی۔

اخبار پیپلزڈیلی آن لائن کے مطابق دلہن کی سہیلی کے لباس میں چھپا ہوا ’مونگ پھلی کا دانہ‘ ڈھونڈنے کی رسم کے دوران تقریب میں شامل مرد بے قابو ہوگئے اور دانہ ڈھونڈنے کی آڑ میں لڑکی کے ساتھ بے حد افسوسناک حرکات کرڈالیں۔ اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان مذکورہ دوشیزہ کے لباس میں ہاتھ ڈال کر مونگ پھلی کا دانہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ اس دوران لڑکی بھی مسکراتی دکھائی دے رہی ہے۔ دریں اثناءدیگر نوجوانوں نے رسم میں شامل نوجوان کو کچھ غلط مشورے دینے شروع کردئیے، جس پر اس نے رسم ہٹ کر کچھ حرکات شروع کر دیں۔ یوں یہ بات کافی آگے بڑھ گئی اور رسم میں شامل نوجوان نے بیہودہ انداز میں لڑکی کے جسم کو چھونا شروع کردیا، جبکہ اسی دوران کچھ دیگر نوجوان بھی اس بے حیائی کے فعل میں شامل ہوگئے۔ ایک رسم سے شروع ہونے والا معاملہ بالآخر ایک جنسی جرم میں بدل گیا اور خوشی خوشی اس میں حصہ لینے والی دلہن کی سہیلی بھی بالآخر آنسو بہانے پر مجبور ہوگئی۔

مزید جانئے: نوجوان بیٹی کو شرمناک عادت سے نجات دلوانے والے مرد کیلئے 12 ارب روپے انعام کا اعلان کرنے والا ارب پتی

یہ ویڈیو سامنے آنے پر چینی سوشل میڈیا صارفین سخت غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں اور ذمہ داران کو پکڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق تاحال صرف اتنا معلوم ہوسکا ہے کہ شادی کی تقریب جنوبی چین کے صوبہ ہنان میں منعقد ہوئی، تاہم اس میں شامل افراد اور خصوصاً دولہن کی سہیلی کے ساتھ دست درازی کرنے والوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس