بلے بازوں نے خراب کھیل کا مظاہر ہ کیا: شاہد آفریدی

بلے بازوں نے خراب کھیل کا مظاہر ہ کیا: شاہد آفریدی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میچ ہارنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے ،بلے بازوں نے خراب کھیل کا مظاہر ہ کیا۔میچ کے اختتام پر انعامی تقریر سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن پاکستانی بلے باز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔بلے بازوں نے ابتدائی اوورز بہت برے طریقے سے کھیلے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی با?لرز نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے جانے والے میچوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی