قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو محمد عامر پر تنقید مہنگی پڑ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو محمد عامر پر تنقید مہنگی پڑ گئی

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو محمد عامر پر تنقید مہنگی پڑ گئی‘ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے محمد حفیظ کو سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر سے متعلق بیان پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا‘ نوٹس سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حفیظ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس ٹیم میں محمد عامر کھیلے گا اس میں میں نہیں کھیلوں گا‘ محمد عامر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔ جس پر جمعہ کو پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ سات روز میں جواب جمع کرائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی