بی پی ایل کا گیارہویں میچ ‘ کومیلا ویکٹورینز نے رنگپوررائیڈرز کو شکست دیدی

بی پی ایل کا گیارہویں میچ ‘ کومیلا ویکٹورینز نے رنگپوررائیڈرز کو شکست دیدی

میرپور(آئی این پی) بنگلہ دیش پریمےئر لیگ کے(بی پی ایل) کے گیارہویں میچ میں کومیلا ویکٹورینز نے رنگپوررائیڈرز کونو وکٹوں سے شکست دے دی۔کومیلا وکٹورینز نے83رنز کا ہدف11.5اووز میں1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کومیلا وکٹورینز کی جانب سے امرالقیس 24اورمارلن سیمولز42رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔رنگپور رائیڈرز کی جانب سے واحد وکٹ عرفات سنی نے حاصل کی، کومیلا وکٹورینز کے مارلن سمیولز کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق میرپور کرکٹ گراؤنڈ پر جاری بنگلہ دیش پریمےئر لیگ کے گیارہویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیب کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،رنگپور رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر82رنز سکور کئے،رنگپوررائیڈرز کی جانب سے نو بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

محمد مٹھن28،ثقلین ثاجب11رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔کومیلا وکٹورینز کی جانب سے نووان کولاسیکرا نے چار،ابوحدرنے دو،سنیل نارائن اور اشرزیدی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔کومیلا وکٹورینز نے83رنز کا ہدف11.5اووز میں1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کومیلا وکٹورینز کی جانب سے امرالقیس24اورمارلن سیمولز42رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔رنگپور رائیڈرز کی جانب سے واحد وکٹ عرفات سنی نے حاصل کی، کومیلا وکٹورینز کے مارلن سمیولز کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی