12واں سٹیٹ بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ‘ پنجاب بینک نے سونیری بینک کو ہرادیا

12واں سٹیٹ بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ‘ پنجاب بینک نے سونیری بینک کو ہرادیا

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 12 ویں سٹیٹ بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16ء کے سیمی فائنل میں سونیری بینک کو 122 رنز سے ہرا دیا۔ کوآپریٹو بینک نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ محمد زاہد 41 ، عاصم علی ناصر 27 ، نعمان شوکت 24 اور مبین حمید نے 22 رنز بنائے سونیری بینک کے محمد اکبر نے 23 رنز دیکر 3 اور علی رضا نے 32 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سونیری بینک کی ٹیم 13 ویں اوور میں 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد یونس نے 23 رنز بنائے۔ کوآپریٹو بینک کے محمد رشید نے 8 رنز دیکر 4 ، ضیاء شہزاد نے 20 رنز دیکر 4 اور خرم ہمایوں نے 9 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 30 نومبر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی