جنوبی افریقہ کو بھارت کے ہاتھوں تیسرے ٹیسٹ میں 124رنز سے شکست

جنوبی افریقہ کو بھارت کے ہاتھوں تیسرے ٹیسٹ میں 124رنز سے شکست

 ناگپور(آئی این پی) بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں124رنز سے شکست دیکر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، جنوبی افریقہ کی ٹیم310رنز کے ہدف کے تعاقب میں185رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ، ڈوپلیسز نے39,39 اور جے پی ڈومنی نے19رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ایشون نے7اورامیت مشرا نے3کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کے روی چندرن ایشون کو میچ میں مجموعی طورپربارہ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف ڈی میچ قراردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ناگپورکرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے اپنے دوسرے دن کے سکوردو وکٹوں کے نقصان پر32رنز اننگز کا آغازکیا تو جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ40رنز کے مجموعی سکور پر گری جب وین ایلگر18رنز بنا کر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ58رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اے بی ڈیولےئرز9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،310رنز کے ہدف کے تعاقب میں 185رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ، ڈوپلیسز نے39,39 اور جے پی ڈومنی نے19رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ایشون نے7اورامیت مشرا نے3کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کے روی چندرن ایشون کو میچ میں مجموعی طورپربارہ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی