آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ‘ 3ٹیمیں سیمی فائنل میں

آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ‘ 3ٹیمیں سیمی فائنل میں

بورے والا(نامہ نگار)بورے والا آفیسرز کلب کے زیر اہتمام چوتھے آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں چیچہ وطنی،جھنگ اور بورے والا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا آفیسر کلب کے زیر اہتمام الکریم ڈویلپرز کے زیر اہتمام منعقدہ الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے پانچویں روز تین کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے پہلا میچ میں چیچہ وطنی نے کہروڑ پکا کے خلاف 21-18اور21-18سے کامیابی حاصل کی دوسرے میچ میں جھنگ نے پیر محل کے خلاف 21-19اور21-16 سے فتح حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں بورے والا کلب کے نعیم رشید اور نعیم کالی نے ملتان کے خلاف 21-17،21-23اور 21-18پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا بورے والا کلب کی دوسری ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے ان کوارٹر فائنل میچز کے مہمانان خصوصی ارکان بلدیہ بورے والا عبدالجبار بٹ،رانا محمد شاہد اور مقامی تاجر پرویز احمد جٹ تھے جبکہ اس موقع پر سابق ناظم چوہدری عبدالمجید(نمبردار)،وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،رانا طاہر کریم،چوہدری اعجاز اسلم،سنیئر ہاکی پلیئر استاد کامران خالد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی