سری لنکن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی

آکلینڈ (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم اینجیلومیتھیوز کی قیادت میں جیت کا عزم لئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی۔ آئی لینڈرز 3 دسمبر کو نیوزی لینڈ بورڈ پز؂یذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم کے قائد میتھیوز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے وردھنے اور سنگاکارا کے بغیر ہماری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کالی آندھی کو تینوں طرز کی سیریز میں آؤٹ کلاس کیا لیکن دورہ نیوزی لینڈ بالکل مختلف ہو گا کیونکہ کنڈیشنز اور حریف ٹیم بھی مختلف ہو گی، ہم نے زیرو سے شروع کیا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز چیلنجنگ ہو گی، کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

(waa/shf/rmq 1540:15)

مزید : کھیل اور کھلاڑی