کاش آفریدی مصباح کی طرح ٹک ٹک کر سکتا ، اہلیہ مصباح الحق

کاش آفریدی مصباح کی طرح ٹک ٹک کر سکتا ، اہلیہ مصباح الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان بھی آفریدی کی ناقص کارکردگی پر بول اٹھیں ،ان کی جلد بازی کو نشانہ بناتے ہوئے مصباح کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کاش آفریدی بھی مصباح کی طرح ٹک ٹک کر سکتا ،ان کی جانب سے جاری کیئے گئے اس بیان کو نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں نے لائک کیا بلکہ درجنوں افراد نے ری ٹوئیٹ بھی کیا۔ان کے پیغام پر بڑھتی ہوئی متنازعہ آراء کے باعث انہوں نے اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پاک انگلینڈ ٹی 20میچ میں کپتانی کرنے والے شاہد آفرید ی بغیر کوئی رنز بنائے آ?ٹ ہو گئے تھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیچ پریکٹس کرانے آئے تھے۔دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو14رنز سے شکست دیدکر سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل کی جبکہ پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہو ئی۔دبئی ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پاکستان کا کوئی بیٹسمین انگلش بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔صہیب مقصود24،عمر اکمل19اور اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والیرفعت اللہ مہمند16رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔آخر میں سہیل تنویر 24اور وہاب ریاض21رنز نے کچھ مزاحمت کی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی