آئندہ برس یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی

آئندہ برس یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی

پیرس (آن لائن)آئندہ برس یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی،دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ سال ہونے والی یورو چیمپئن شپ کے سلسلے میں کوالیفکیشن مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا اور تمام 24 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی۔ یوکرین میگا چیمپئن شپ تک رسائی حاصل کرنے والی آخری ٹیم ہے۔ چیمپئن شپ 10جون سے 10 جولائی تک فرانس میں کھیلی جائے گی اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان آئندہ ماہ 12 دسمبر کو منعقد ہو گا۔ چیمپئن شپ میں میزبان فرانس سمیت البانیا، آسٹریا، بیلجیئم، کروشیا، چیک ریپبلک، انگلینڈ، جرمنی، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، شمالی آئرلینڈ، پولینڈ، پرتگال، ریپبلک آف آئرلینڈ، رومانیہ، روس، سلواکیا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ترکی، یوکرین اور ویلز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی