بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر ایک میچ کی پابندی

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر ایک میچ کی پابندی

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلہ دیش کے مایا ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ایک میچ میں دودفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی اور جرمانہ عائد کردیا گیا۔شکیب الحسن بی پی ایل کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کے کپتان ہیں جنھوں نے میچ کے دوران سلہٹ سپر اسٹار کے بیٹسمین دلشان منویرا کے آؤٹ ہونے پر نازیبا الفاظ استعال کئے جبکہ میچ کے 13 ویں اوور میں حریف بیٹسمین مشفق الرحیم کے خلاف اپیل کو رد کرنے پر امپائر تنویراحمد کوناشائستہ الفاظ کہے تھے۔

شکیب الحسن کومیچ میں دودفعہ قواعد کی خلاف ورزی پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ 20ہزار بنگلہ دیشی ٹکہ(250ڈالر) جرمانہ عائد کردیا گیا۔شکیب الحسن کو گزشتہ سال نامناسب رویئے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے معطل کردیا تھا جومعافی مانگنے کے بعد کم کردی گئی تھی جبکہ 2014 میں ہی سری لنکا میں ایک کیمرا مین کے ساتھ بدتمیزی پر 3 ماہ کی پابندی کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔شکیب الحسن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ میں نمبر ایک آل راؤنڈر ہیں لیکن اپنے مزاج کے باعث اکثر جرمانے اور پابندی کا شکار ہوتے ہیں، انھیں رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے ساتھ جھگڑنے پر میچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔بی پی ایل کے تیسرے سیزن کا آغاز2013 میں میچ فکسنگ اسکینڈل کا شکار ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی