پانی سے متعلق پائیدار روایات کے لیے مقامی کمیونٹیز کا کردار اہم سہولت ہے : نیسلے واٹرز سی ای او

پانی سے متعلق پائیدار روایات کے لیے مقامی کمیونٹیز کا کردار اہم سہولت ہے : ...

لاہور( پ ر) نیسلے جنوبی ایشیا کے جنرل منیجر اور نیسلے واٹرز کے گلوبل سی ای او جناب Marco Settembri پاکستان آئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے نیسلے شیخوپورہ فیکٹری کے متصل واقع کمیونٹی میں پینے کے صاف پانی کی ایک سہولت کا افتتاح کرنے کے بعد بھٹی ڈھلوان کے بزرگوں سے ملاقات کی۔ اس سہولت سے گرد و نواح کے کم از کم 5,000 علاقہ مکینوں کو روزانہ پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہوگی۔جناب Settembri نے کہا، ’’اگر ہم کاروبار، کمیونٹی یا مُلک کی حیثیت سے ترقی کرنا چاہتے ہیں تو محفوظ اور تازہ پانی کی طلب اور رسد کے درمیان حائل خلیج کو پُر کرنا ضروری ہے۔ ہم نے پانی سے متعلق پائیدار روایات اپنانے کی کوشش کے طور پر واٹر اسٹیوارڈشپ یعنی پانی کے حوالے سے خدمات کی فراہمی کا عہد کیا ہے، خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں ہم کام کرتے ہیں، اپنی مصنوعات پہنچاتے ہیں اور جہاں ہمارے سپلائرز اور صارفین رہتے ہیں۔ مقامی لوگ اس مقصد کے حصول میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘‘پانی انسانی بقاء کے لیے ناگزیر ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ ذمہ دارانہ واٹر اسٹیوارڈشپ ہم سب کے لیے اور ہمارے بزنس کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ نیسلے کا عزم ہے کہ اپنے بزنس کو اس انداز میں پروان چڑھائے جس سے واٹر اسٹیوارڈشپ کی راہیں ہموار ہوں۔ ادارہ سپلائرز، خصوصًا کسانوں کے ساتھ جدّت طراز پروگراموں کے ذریعے مسلسل اپنی سرگرمیوں میں پانی کے مؤثر استعمال میں بہتری پیدا کر رہا ہے۔ برونو Olierhoek ، منیجنگ ڈائریکٹر، نیسلے پاکستان، نے کہا،’’پانی کی قلّت کے خطرے کو ٹالنے کے لیے ہمیں طویل المیعاد، بامعنی اور اجتماعی اقدام کرنا ہونگے ۔ نیسلے پاکستان نے2003 ء اور 2013ء کے درمیان اپنی سرگرمیوں میں پانی کے مؤثر استعمال میں 22% بہتری پیدا کی۔ ادارہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ گندے پانی کو ماحولیاتی نظام میں واپس بھیجنے سے پہلے اس کاٹریٹمنٹ کیا جائے۔

ہمیں احساس ہے کہ ایک ذمہ دار واٹر اسٹیوارڈ کی حیثیت سے ہمیں اپنے اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ساتھ شامل کر کے انھیں آگاہی فراہم کرنی ہوگی۔‘‘

اس موقع پر نیسلے پاکستان اور WWF پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت WWF نیسلے کی اسلام آباد فیکٹری میں پائیداری کی روایات اور الائنس فار واٹر اسٹیوارڈ شپ(AWS) کے معیار کے نفاذ میں معاونت فراہم کر ے گا۔دونوں پارٹنرز نے ادارے کی شیخوپورہ فیکٹری میں AWS کے معیار نافذ کردئیے ہیں۔AWS پانی کے پائیدار استعمال کا معیار ہے جو اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے ذریعے بہتر فہم کو فروغ دیتا ہے تاکہ صنعتی آپریشنز اور اس سے وسیع تر پیمانے پر پانی کے انتظام کی بہترین روایات رائج کی جاسکیں۔

تقریب میں مندرجہ ذیل شخصیات بھی موجود تھیں: Jacques Bodevin، سینیئر وائس پریزیڈنٹ، فنانس اینڈ کنٹرول اور ایم آئی ایس، Lazaro Rivademar ، سینیئر وائس پریزیڈنٹ، ایشیا، اوشینیااور افریقا، زید ولید Albitar، ریجنل منیجر، مشرق وسطیٰ اور خرم ضیاء، کنٹری بزنس منیجر، نیسلے واٹرز پاکستان۔

نیسلے پاکستان کا تعارف

نیسلے پاکستان نیوٹرشن ہیلتھ اینڈ ویلنس یعنی غذائیت، صحت اور فلاح کے شعبے میں دنیا بھر میں صفِ اوّل کا ادارہ ہے جو اپنی مصنوعات کی تیاری میں تمام بین الاقوامی معیار پر پورا اُترتا اور ان سے آگے بڑھتا ہے۔ نیسلے پاکستان جن آبادیوں میں کام کرتا ہے وہاں تعلیم، غذائیت، پانی اور دیہی ترقی پر توجہ مرکوز کرکے مشترکہ اقدار پیدا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ نیسلے پاکستان دودھ حاصل کرنے کے لیے ہزاروں کسانوں کے ساتھ مربوط ہے اور سماجی ترقی کے لیے دیہی ترقی کے متعدد منصوبوں میں سرگرمِ عمل ہے۔

نیسلے واٹر کے متعلق:

نیسلے واٹر 1992 ء میں قائم کی گئی۔ یہ نیسلے گروپ کا واٹر ڈویژن ہے، اور دنیا بھر میں بوتلوں میں بند پانی کی صف اول کی کمپنی ہے ، جس میں 34,000 سے زائد لوگ ملازم ہیں۔ یہ 35 ممالک میںیہ 96 پیداواری سہولیات کو فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ اس کے بوتلوں میں بند پانی کے 52 برانڈز ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے www.nestle-waters.com دیکھیں۔

مزید : کامرس