چوتھی انٹرنیشنل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کانفرنس ڈیجی مارک لاہور میں منعقد ہوئی

چوتھی انٹرنیشنل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کانفرنس ڈیجی مارک لاہور میں منعقد ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر)چوتھی انٹرنیشنل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کانفرنس ڈیجی مارک 2015رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی گئی۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف اس کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان میں سمارٹ گورننس کے منصوبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایکسیلنس ان ای گورننس ایوار ڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایونٹ موبی لنک ، برائیٹو پینٹس اور ڈی آئی سی پاکستان نے سپانسر کیا۔ اس ایونٹ کے میڈیا پارٹنرز جنگ میڈیا گروپ اور جیو ٹی وی جبکہPropakistani آفیشل بلاگ تھا۔ مس تانیہ ایڈرس، کنٹری لیڈر، ساؤتھ ایشئین ایمرجنگ مارکیٹس ، گوگل، نے پاکستانی کاروبار میں ڈیجیٹل طریقہ کا ر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے پروگرام ڈی ایف آئی ڈی لاہور کے سربراہ مسٹر بن فرنچ نے پاکستانی کاروبار اور ایس ایم ای کے حال اور مستقبل کے متعلق بصیرت افروز تبصرہ کیا۔ مسٹر احتشام، ڈائریکٹر ڈیجیٹل بزنس، موبی لنک نے ٹیلی کوز کے مستقبل کے منصوبہ جات اوران کو درپیش عدم تحفظات پر اظہار خیال کیا ۔ خرم راحت، ایم ڈی (پاکستان ، افغانستان، بنگلہ دیش) ، ٹیرا ڈیٹا؛ مس اسما خلیل، سی او او ،ایشیا ء دراز، امین پراچہ، ہیڈ آف انوویشن اینڈ انسائٹس، نیسلے؛اویس زیدی، ڈائریکٹر پارٹنر شپ اینڈ پلیٹ فارم ، سی ایم پاک زونگ،، رضا سعید، سی ای او، پاک وہیلز نے اپنے تجربات اور اپنی آرگنائزیشنز کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق طریقہ ء کار پر قابل عمل آرا پیش کیں۔ ایچ بی ایل، ثنا سفینا، باٹا، ٹی سی ایس ، کامیو، جنگ گروپ ڈیجیٹل سے تعلق رکھنے والے مقررین نے بھی کانفرنس میں اظہار خیال کیا۔

مزید :

کامرس -