ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری
لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے اور انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔دریں اثناء ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن/ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم نے کی جبکہ اس موقع پرٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن اقبال فرید ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرداتا گنج بخش ٹاؤن کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔