مصطفائی تحریک کل یوم یکجہتی فلسطین منائے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی)مصطفائی تحریک پاکستان نے اتوار کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور میں مصطفائی سیکرٹریٹ نیشنل ہاؤس میں مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس مصطفائی نے مصطفائی برادری کی مختلف تنظیمات ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر مصطفائی تحریک پاکستان میاں فاروق کی ہدایت پر 29نومبر بروز اتوار کومصطفائی رضاکار اور ذمہ داران اپنے اپنے شہروں ، علاقوں ، ٹاؤنزاور یونٹس میںیوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔