جماعت ا سلامی کل بنگلہ دیش میں سزاؤں کے خلافدھرنا دیگی،ذکر اللہ مجاہد

جماعت ا سلامی کل بنگلہ دیش میں سزاؤں کے خلافدھرنا دیگی،ذکر اللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی ) نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے رہنما اور کارکنان 1971 ؁ء میں پاکستان کو متحد رکھنے اور بھارتی افواج کے مقابلے میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے کی سزا بھگت رہے ہیں ۔بنگلہ دیش حکومت کا اس شرمناک طرز عمل سے بدنما اور مکرو چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی لاہور کل بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو ناجائز پھانسیوں اور قیدوبند کی سزاؤں کے خلاف احتجاجی دھرنا دے گی جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے دوران جماعت اسلامی نے دفاع پاکستان کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیا تھا آج وہاں انہیں اس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے بے گناہ رہنماؤں کو پھانسیاں 974 1 ؁ ئکے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کی طرف سے سیاسی انتقام اور پاکستان دشمنی ہے۔پاکستان کے حکمران سخت نوٹس لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1