ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء کیڈر بھرتی ہونے والوں کو تقرر نامے جاری

ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء کیڈر بھرتی ہونے والوں کو تقرر نامے جاری

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کیڈرگریڈ17 کی10اسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کو تقرر نامے جاری کر دئیے ہیں ۔اوپن میرٹ کی 9اسامیوں پر منتخب ہونے والوں میںآمنہ ظفر‘وقاص عارف‘محمد عمار‘محمد نوید‘محمد وسیم سجاد ‘ہمایوں شہزاد ‘ارم ایمان ‘عمران عابد وڑائچ اور سندس انیس شامل ہیں جبکہ عائشہ صدیق خواتین کے لئے مختص کوٹہ پر منتخب قرار پائی ہیں۔ ان امیدواروں کا انتخاب این ٹی ایس کے امتحان ‘ تعلیمی کریئر کے نتائج اور انٹرویو کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1