البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی صفائی سرگرمیوں کا ایک سال مکمل

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی صفائی سرگرمیوں کا ایک سال مکمل

لاہور( نمائندہ خصوصی)سینئر منیجر آپریشنز حسین کارتال نے کہا ہے کہ البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ہفتہ وار صفائی آگاہی سرگرمیوں کا ایک سال مکمل، شہریوں کے مثبت ردِ عمل پر بے حد مشکور ہیں، ہر شہری تک صحت و صفائی کا پیغام لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا مہم کا آغاز گذشتہ برس ماہِ نومبر میں کیا گیا تھا، اس پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی کیمپ لگائے گئے اور شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور کی بیداری کے لیے آگاہی مواد تقسیم کیے گئے۔ جمعہ کے روز گلبرگ کے علاقے غوثیہ اعظم کالونی میں منعقدہ آگاہی سرگرمی کے دوران البیراک کے سینئر منیجر آپریشنز حسین کارتال کا کہنا تھا کہ سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکا۔ہم عوام الناس کے اس مثبت ردِ عمل پر بے حد مشکور ہیں اور ہر شہری تک صفائی کے پیغام کو عام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سرگرمی میں یوسی چیرمین چودھری عبداُلغفور اوردیگر سیاسی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ اختتام میں ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت عبدالغفور اور البیراک سینئر منیجر آپریشنز حسین کارتال نے کی۔ البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، اسسٹنٹ منیجرز شاہان خان، مبشر تنویر، سعدیہ رفیق اور ثناء طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1