ایگز یکٹوگروپ نے میجر(ر) وسیم انور چوھری کی حمایت کا اعلان کر دیا

ایگز یکٹوگروپ نے میجر(ر) وسیم انور چوھری کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایگزیکٹو گروپ ڈی ایچ اے الیکشن میں الخدمت گروپ کے پلڑے میں پڑ گیا،میجر وسیم انور چودھری اور ان کے گروپ کی حمایت کا اعلان،ایگزیکٹو گروپ نے 19دسمبرکے الیکشن کے لیے محمد اعجاز،ظہیر اعوان اور میاں نواز کو نامزد کرتے ہوئے حتمی فیصلے کے لیے الخدمت گروپ کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ ایگزیکٹو گروپ کو کن نشستوں کے لیے نامزد کرتے ہیں ایگزیکٹو گروپ کے رہنماؤں کی طرف سے طلعت احمد میاں ،میجر وسیم انوراور دیگر کے ساتھ پریس کانفرس ،ایگزیکٹو گروپ کے منور حسین ،میاں نواز ،شاہد محمود ،عمران فیض،محمد اعجاز،اظہر اعوان نے ساتھیوں سمیت الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے الخدمت گروپ کے قائدمیاں طلعت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ایگزیکٹو گروپ کو 19دسمبر کے الیکشن کے لیے جنرل سیکرٹری کی نشست کی آفر کی میاں نواز نے کہا ہم سمجھتے ہیں ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کے مفاد میں دن رات ایک کرنے والے سابق سیکرٹری حاجی زاہد اس نشست کے زیادہ موزوں امیدوار ہیں کیونکہ بطور سیکرٹری ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ میاں نواز نے کہا ہمارا باہمی اتحاد کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہے تمام مفادات سے بالا تر ہے ،الخدمت گروپ کے قائد طلعت احمد میاں نے ایگزیکٹو گروپ کے جذبے کو سراہا اور کہا ڈیلرز برادری کے لیے ان کا فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا ہم ان کے شکرگزار ہیں ،طلعت احمد میاں نے اس موقع پر کہا ایگزیکٹو گروپ کی حمایت کے بعد الیکش یکطرفہ ہو گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1